ایران؛ عالمی وبا کرونا سے اموات70ہزار سے تجاوز کرگئیں
ایران میں کرونا وائرس کے حملے جاری، جاں بحق افراد کی تعداد 70 ہزار سے تجاوز کرگئی
تسکین نیوزکی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کی ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 496شہری انتقال کرگئے اور کرونا سے وفات پانے والے افراد کی مجموعی تعداد 70ہزار70 ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھرمیں مزید 21ہزار26شہریوں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سے 3ہزار734 مریضوں کواسپتالوں میں داخل کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج 5ہزار 244 مریضوں کی حالت نہایت تشویشناک ہے۔
ایرانی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھرمیں 18لاکھ 92ہزار229 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہوکر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔
Load/Hide Comments