شاہ محمود قریشی کی امام رضا علیہ السلام کے روضے پر حاضری

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران کے دوسرے بڑے شہر مشہد مقدس میں واقع روضہ امام رضا علیہ السلام پرحاضری دی۔
تسکین نیوز کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے روضہ مبارک کی زیارت کے بعد روضہ مبارکہ کے متولی سے تفصیلی ملاقات کی۔
واضح رہے کہ تہران میں تعیینات پاکستان کے سفیر بھی اس ملاقات میں شاہ محمود قریشی کے ہمراہ تھے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے حرم مطہر کی زیارت کے بعد ایران کے معروف شاعر فردوسی کی قبر پر بھی حاضری دی۔
خیال رہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ نے گزشتہ روز اپنے ایران کے دورے پر تہران میں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے ساتھ چھے مشترکہ سرحدی منڈیوں کے قیام کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کئے۔