ایران میں کرونا وائرس کے حملوں میں اضافے کا رجحان جاری
ایران کے دارالحکومت تہران سمیت متعدد شہروں میں کرونا وائرس کے حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
تسکین نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید ۲۵ہزار ۴۹۲ شہری کرونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔
ایرانی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ ۲۴گھنٹوں کے دوران ۲۵ہزار میں سے ۳ہزار۳۶۵ مریض اسپتال میں داخل کئے گئے باقی مریضوں کو ضروری ہدایات کے بعد گھرجانے کی اجازت دے دی گئی۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ۲۴گھنٹوں کے دوران مزید ۳۹۵ شہری لقمہ اجل بن گئے اور اب تک کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی کل تعداد۶۷ ہزار۵۲۵ ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ۴ہزار۹۱۱ افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
Load/Hide Comments